آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آج پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے جبکہ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کے لیئے آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان آئے گا۔