وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے چوبیس اضلا ع میں انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن اکاخیل،گڈاپ میں بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خصوصی مہم صوبے کے24 اضلاع میں شروع کی گئی،تین روزہ مہم میں 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے انسداد پولیو ٹیم کوسکیورٹی اوردیگرسہولیات دینے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ انسدادِپولیو ٹیم میں 62 ہزارفرنٹ لائن ورکرزکو تعینات کیا گیا،ٹیم کے حفاظت کیلئے 4 ہزار سے زائد اہلکارساتھ ہوں گے،سندھ میں 11 مقامات سے ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے 24 اضلا ع میں انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیا۔
Apr 29, 2024 | 11:21