اسلام اباد(خبرنگار)پاکستان میں تعینات فلسطینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادرالترک نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں نہیں تمام مذاہب کا مسئلہ ہے فلسطین میں ہونے والے مظالم انسانیت پر مظالم ہیں فلسطین کے عوام نے دنیا کے سامنے اسرائیل کو بے نقاب کردیا آج امریکہ سمیت انسانی حقوق کے نمائندوں کا انسانی حقوق کا نام نہاد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے آج اقوام متحدہ کی سیز فائر کی قرارداد پر بھی عمل بھی نہیں کرایا جارہا اگر آج فلسطین میں انسانی حقوق کا نوٹس نہ لیا گیا تو کل دنیا بھر میں کہیں انسانی حقوق نہیں رہیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے ایف نائن پارک میں فلسطین سے متعلق تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمعروف آرٹسٹ جمال شاہ نے بھی خطاب کیا فلسطینی سفتارخانے کے ڈپٹی ہیڈ مشن نے مزید کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں کے چہرے بھی بے نقاب ہوگئے ہیں فلسطین کی آزادی جمہوریت کا بھی تقاضا ہے فلسطین سے متعلق تصویری نمائش سےآرٹسٹ جمال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم امہ اسرائیل کے سامنے مرغہ بنی ہوئی ہے امت مسلمہ بہت کچھ کرسکتی ہے مگر ہمت نہیں کررہی فلسطین کے عوام اپنی آخری سانس تک اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں آرٹسسٹوں نے فلسطین پر اپنی ذہنی کیفیت کاغذ پر منتقل کی ہے پاکستانی طلبا و طالبات اور عوام الناس کی طرف سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئیطلبا و طالبات کی طرف سے ایف نائن پارک کی اسلام آباد آرٹس گیلری میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد کیافلسطینوں پر ہونے والے مظالم کو تصویری نمائش کو اجاگر کیا گیا فلسطین سے متعلق تصویری نمائش میں ہاتھ سے بنی تخلیقی تصاویر بھی رکھی گئی فلسطین سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح پاکستان میں فلسطینی سفتارخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن بابر کے الترک نے کیا۔
فلسطینی عوام نے دنیا کے سامنے اسرائیل کو بے نقاب کردیا،نادرالترک
Apr 29, 2024