مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

Apr 29, 2024 | 12:43

سیشن کورٹ لاہور میں مریم نواز کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آج(منگل تک) ملتوی کردی گئی۔عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ وکیل وقار شاہ نے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں