لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند،سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں

کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔جاگراں ویلی، لوات بالا، شاردہ، تابٹ اور ہلمت میں 6سے 8انچ تک برفباری ہوئی۔طوفانی بارشوں سے مواصلات کا نظام متاثر ہو گیا اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ ٹرانسمیشن لائنیں گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی ۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، دریائے جہلم اور نیلم کے بہا ئومیں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔پانی فلڈ لیول سے اوپر ہونے لگا جس وجہ سے حکام نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن