پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز ریکارڈ، انڈیکس 73 ہزار کی سطح عبورکرگیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 73 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300  کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح 72 ہزار 862 پوائنٹس کو چھوا جب کہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار تک پہنچنے میں 138 پوائنٹس کی کمی رہی۔

ای پیپر دی نیشن