پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے  ججز کے تبادلوں کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن