عمران خان کو انصاف نہ ملنے پر پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے : صاحبزادہ حامد رضا

Apr 29, 2024 | 16:16

ویب ڈیسک

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔حامد رضا نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے.میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا. جس کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

مزیدخبریں