ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Apr 29, 2024 | 17:48

ویب ڈیسک

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ ہائی رسک اضلاع میں باقاعدگی سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، انسدادِ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے 91 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں