حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایس این پی کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرناتھا.ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔اسکاٹش پارلیمنٹ 28دنوں میں نئے ایف ایم کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی تو دوبارہ الیکشن ہوں گے۔
دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا.استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔