آسمان سے سونا برسنا ویسے تو کوئی خواب لگتا ہے لیکن براعظم اینٹارکٹیکا میں یہ ایک حقیقت ہے کہ یہاں سونا آسمان سے برستا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اینٹارکٹیکا میں متحرک آتش فشاں روانہ تقریباً 80 گرام کے برابر سونے کے چھوٹے شفاف و چمکدار ذرات اگلتا ہے جس کی مالیت 6 ہزار ڈالر ہوتی ہے۔
گلیشیئرز کے درمیان آتشی ماؤنٹ ایریبس جو کہ کرہ ارض کے انتہائی جنوب کی جانب ایک متحرک آتش فشاں ہے اور یہ منجمد لینڈ اسکیپ کو حرارت مہیا کرتا ہے.واضح رہے کہ اس منجمد براعظم میں 138 آتش فشاں موجود ہیں۔ 2017 کی ایک تحقیق کے مطابق ان میں سے 9 متحرک ہیں۔ ماؤنٹ ایریبس جو کہ 12,448 فٹ (3,794 میٹر) بلند اور کافی معروف ہے۔
یاد رہے کہ ماؤنٹ ایریبس ان تین آتش فشاں میں سے ایک ہے جس پر روز آئی لینڈ مشتمل ہے، 1841 میں اسے کیپٹن جیمز کلارک روز نے دریافت کیا تھا اور یہ اس وقت بھی لاوا خارج کرتا تھا