وزیراعظم سے سعودی وزراء کی ملاقاتیں، توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا

ریاض:  وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزراء توانائی، اقتصادیات، منصوبہ بندی، ماحولیات، پانی و زراعت نے ملاقات کی۔وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود نے بھی ملاقات کی.آرامکو کے سی ای او اور صدر، اے سی ڈبلیو اے پاور کے چیئرمین بھی موجود تھے. وزیراعظم سے سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی انجینئر فیصل الابراہیم نے بھی ملاقات کی.سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی بھی ملے۔ورلڈ اکنامک فورم میں مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہو ا ہے ،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں سرفہرست ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے 2022 میں سیلاب نےپاکستان میں تباہی کی.پاکستان میں سیلاب نے معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے۔یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے .عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں .معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ۔غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا .فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے.سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ،نوجوان پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے ملاقات کی .وزیراعظم نے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو سہل بنانے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی، توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا، سعودی وزیر توانائی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو سراہا، سعودی وزیر نے توانائی کے منصوبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کو نئے جوش اور عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں اپنا کام مکمل کر لیں گی. بہت سے باہمی فائدہ مند منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔وزیراعظم نے دونوں ملکو ں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زوردیا.سعودی وزیرتوانائی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو سراہا۔سعودی وزیر نے پاکستان کے توانائی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،وزیراعظم نے پاکستان کیساتھ اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں،دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں اپنا کام مکمل کر لیں گی۔وزیراعظم سے سعودی عرب کے وزیر اقتصادیات اور وزیر ماحولیات نے بھی ملاقات کی.وزیراعظم نے کہا دونوں ملک خطے کیلئے غذائی تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی وزیر ماحولیات کا اس موقع پر کہنا تھا سعودی کمپنیاں پاکستان کے زرعی شعبے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں.وزیراعظم نے سعودی ویژن اور اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات کی تعریف کی، وزیر اعظم نے اقتصادی شراکت داری کیلئے سعودی عرب کی گہری دلچسپی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے بریڈ باسکٹ ثابت ہو سکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کیلئے غذائی تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے، سعودی وزیر ماحولیات نے کہا کہ  سعودی زرعی کمپنیاں پاکستان کے زرعی شعبے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں. امید ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔سعودی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں پاکستان کے سٹریٹجک اور مسابقتی فوائد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.سعودی وزیر اقتصادیات نے اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے وزیراعظم کی ذاتی توجہ کو سراہا۔وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن