بہاولپور+ ساہیوال (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ جی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے گذشتہ روز اچانک بہاولپور میں ٹینکی والی گراﺅنڈ میں لگائے گئے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور ایک ایک دکان پر جاکر پھلوں‘ سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروری کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا اور کمشنر محمد مشتاق احمد سے تفصیلات پوچھیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر چینی اور آٹے کی سپلائی اور کوالٹی کے بارے میں شہریوں سے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے بزرگ شہریوں اور خواتین سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ایک غریب خاتون کی مالی امداد بھی کی۔ انہوں نے آٹے کے فیئر پرائس شاپ کا معائنہ کیا اور آٹے کی فروخت کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد ملک اور ملک رمضان کی قیادت میں لیگی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے مطالبہ سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی۔17 ویں ترمیم کے خاتمہ کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی تاریخی رول ادا کرے گی۔ علاوہ ازیں نوازشریف کو دورہ کے دوران بتاےا گےا کہ تمام اشےاءمارکےٹ کی نسبت سستی اور معےاری دستےاب ہےں۔ مےاں نواز شرےف نے وزےراعلیٰ پنجاب، کمشنر، ڈی سی او اور ٹی اےم او سٹی کی کارکردگی اور بہترےن انتظامات کی تعرےف کی۔ علاوہ ازیں بہاولپور پہنچنے پر نوازشریف نے ایم این اے چودھری سعود مجید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات تشویشناک ہیں اور اصلاح احوال کیلئے تاخیر کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔