نيشنل اور بائيکو ريفائنری نے پی ايس اوکو جيٹ فيول کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی، فيول کی کمی کے باعث سيلاب زدہ علاقوں ميں ريليف آپريشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Aug 29, 2010 | 00:18

سفیر یاؤ جنگ
پی ايس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدم ادائيگيوں کے باعث نيشنل اوربائيکو ريفائينری نے پی ایس او کو جيٹ فيول کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی۔ جبکہ اٹک ريفائنری نے پی ايس او کو جيٹ فيول کی سپلائی ميں کمی کردی ہے۔ پی ايس او کے پاس چند دن کےلئے جيٹ فيول باقی رہ گیا ہے۔ پی ايس او چھ اگست سے اب تک سيلاب زدہ علاقوں کےلئے چارسوپچاس فلائٹس کو فيول فراہم کرچکا ہے۔ جيٹ فيول کی کمی کے باعث ملک ميں سيلاب زدہ علاقوں ميں ريليف آپريشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پی ايس او کو ایک کھرب انتالیس ارب روپے کے سرکلرڈيٹ کاسامنا ہے جس کی وجہ سے وہ نيشنل اور بائيکو ريفائينری کو ادائیگیاں نہیں کرپا رہا ۔  
مزیدخبریں