بحالی کے عمل میں فنڈزاور امدادی سامان کی شفاف فراہمی کیلئے متعلقہ ادارے اپنا موثر کردارادا کریں اور متاثرین سیلاب کو فنڈزفراہم کرنے کے عمل میں منتخب اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ اس سے پہلے جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کو سیلاب ذدگان کی بحالی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے مشکل مرحلے کا سامنا ہوگا، جس کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت کو تمام سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی اور محب وطن افراد کی مدد درکار ہوگی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکی جماعت حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کوعیدالفطر سے پہلے عارضی پناہ گاہیں فراہم کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے
Aug 29, 2010 | 00:48