صدرمملکت نے ڈاکٹرذوالفقارمرزا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

Aug 29, 2011 | 04:03

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےآج ایوان صدرمیں سندھ کابینہ کے ارکان کااجلاس طلب کیاہے ۔ ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس ڈاکٹرذوالفقار مرزا کےاستعفی اوربیان کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لینے اور حکمت عملی تشکیل دینے کے لیےطلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، پیرمظہر الحق، آغاسراج درانی، ایاز سومرواور،سید خورشید شاہ خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔
مزیدخبریں