پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار تیرہ ہزار نو سو بہتر جبکہ طلب سولہ ہزارنو سوپچیس میگا واٹ ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سےپانچ ہزارسات سو تیس، تھرمل اٹھارہ سو اناسی، آئی پی پیزچھ ہزارایک سو پچھتر جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سواٹھتر میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔پیدوار اور طلب میںدو ہزارنو سو تریپن میگاواٹ کے فرق کے باعث ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، اکثر علاقوں میں سحرو افطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔