قائد تحریک الطاف حسین گذشتہ ایک ہفتے سے لندن کےمقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، تاہم اب وہ روبصحت ہیں۔ رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک پریس ریلیزکے مطابق ایک ہفتہ قبل الطاف حسین کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پرانہیں لندن کے ایک مقامی ہسپتال داخل کروایا گیاجہاں ماہرڈاکٹران کا علاج کررہے ہیں اور اب وہ روبصحت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کے لئے دعا کریں، اور کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک اور دیگر اہم شخصیات کا نیک جذبات اور گلدستے بھیجنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن