ایم کیوایم کراچی میں پختونوں کے حوالے سے الزامات کی صفائی پیش کرے بصورت دیگر ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اسفند یار ولی

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صحافیوں کےاعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ذوالفقار مرزا کے لگائے الزامات کے حوالے سے میڈیا پر آ کر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے حق میں ہیں تاہم آپریشن ہرعلاقےبلا تفریق ہونا چاہیے ۔اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ ذوالفقارمرزا کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے کر قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن