کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دس ہزارنوسوپوائنٹس کی حد بحال رکھنے میں کامیاب رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمنفی ہوا اور آغازمیں ہی انڈیکس سو سےزائد پوائنٹس گرکر دس ہزارسات سوساٹھ پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ٹرینڈنگ کےاختتام پرفوجی فرٹیلائزر،نشاط ملز،سیمنٹ اورانرجی اسکرپٹس میں نمایاں تیزی کی بدولت ریکوری نےمارکیٹ کومندی سےنکال لیا،کاروبارکےاختتام پرکےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو پوائنٹس اضافے کےبعد دس ہزارنوسو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ اڑسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سےنیشنل بینک کے شئیرز میں آج سب سے زیادہ سودے ہوئے اور اس کی فی شئیرز قیمت ایک روز کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔سرمایہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھاؤ کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور عید کی تعطیلات کے باعث پانچ روز مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے آج محطاط انداز اختیار کیا۔

ای پیپر دی نیشن