انٹربينک ميں ڈالرکےمقابلےمیں پاکستانی روپيہ تاريخ کی کم ترين سطح تک گرگيا انٹربينک ميں ڈالرستاسی روپےبيس پيسے پرپہنچ گيا۔

Aug 29, 2011 | 16:32

سفیر یاؤ جنگ
فاريکس ڈيلرزکےمطابق درآمدی تيل اورديگر ادائيگيوں کے باعث سرمايہ کاروں کی جانب سےڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سےانٹربينک مارکيٹ ميں کاروبارکےدوران روپےکي قدرميں مزيد آٹھ پيسے کمی ريکارڈ کی گئی اورڈالرتاريخ کی بلند ترين سطح ستاسی روپے بيس پيسے پرپہنچ گيا۔ ادھر اوپن مارکيٹ ميں بھی ڈالرستاسی روپے کی سطح پر برقرارہے ۔ ماہرين کا کہنا ہےکہ آنےوالےدنوں ميں روپيہ دباؤکا شکاررہےگاجس کی اہم وجہ جولائی اور اگست کی درآمدی تيل اوربيرونی قرضوں کی ادائيگی ہے ۔
مزیدخبریں