اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں نادراکی رسید یا ٹوکن کی مصدقہ نقول کی بنیاد پراکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیاہے ۔ تاہم، بینکوں، ترقیاتی اورمالیاتی اداروں کو ایسےکسٹمرزسےاکاؤنٹس کھولے جانے کے تین ماہ کے اندر تجدید شدہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقول حاصل کرنا ہو گی ۔ سرکلرکےمطابق ایسے صارفین جن کی شناختی کارڈ کی مدت بینکنگ ریلیشن شپ کےدوران ختم ہوئی ہو انکے لیے بینکس سسٹم الرٹس کا استعمال کریں۔ اور انکے اکاؤنٹ کو ریگولرائز کریں۔