واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکی فوج میں بعض فوجیوں نے اپنا عسکری گروپ بنا لیا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹرنے امریکی عدالت کو بتایاکہ فوجیوں کی جانب سے عسکری گروپ بنانے کا مقصد حکومت کا خاتمہ اور صدر اوباما کو قتل کرنا ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ میں عسکری گروپ کے زیرحراست کارکن کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران کیا۔ امریکی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بعض فوجیوں کی جانب سے حکومت مخالف عسکری گروپ بنانے کا مقصد موجودہ حکومت کا خاتمہ اور صدراوباما کو قتل کرنا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹرنے بتایا کہ عسکری گروپ نے ہتھیار بھی جمع کرلیے ہیں اورکم از کم 87 ہزار ڈالرز کے ہتھیاراور بم بنانے کا مواد بھی خریدا ہے۔ پراسیکیوٹرنے بتایا کہ عسکری گروپ میں حاضراور ریٹائرڈ فوجی اہلکار شامل ہیں اورگروپ نے اپنا نام ایف ای اے آر رکھا ہے۔ پراسےکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عسکری گروپ میں شامل 4 فوجیوں نے غداری کے شبے میں اپنے ہی ایک ساتھی اور سابق فوجی اہل کار مائیکل رورک اوراس کی گرل فرینڈ کو قتل کیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایاکہ سابق فوجی مائیکل رورک نے عسکری تنظیم چھوڑ دی تھی جس پر اسکو قتل کیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق سابق فوجی کے قتل میں ملوث افراد میں سے ایک شخص پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
”اوباما کا قتل‘ حکومت کا خاتمہ“ بعض امریکی فوجیوں نے عسکری گروپ بنا لیا: پراسیکیوٹر کا دعویٰ
Aug 29, 2012