لاہور (خبر نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی نے گذشتہ روز تحاریک التوائے کار کے دوران اعلان کیا کہ ایوان سے ایک بٹوہ ملا ہے جس بھی رکن اسمبلی کا ہے وہ بٹوے کا ر نگ اور اس میں موجود رقم بتا کر لے جائے۔ سپیکر نے کہا کہ جب وہ مطمئن ہونگے تو بٹوہ مالک کو واپس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بٹوے کا ر نگ بھی چھپا رہا ہوں تاکہ مالک بٹوے کا ر نگ بھی بتائے۔
”ایوان سے بٹوہ ملا ہے‘ رنگ بھی نہیں بتاﺅنگا‘مطمئن ہونگا تو واپس دونگا‘ سپیکر
Aug 29, 2013