لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”دنیا میں مہاجرین کی صورت حال اور بحالے کے مسائل“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ، ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں 31اگست ہفتہ 10.30 بجے صبح کو ہو گا لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صدارت کریں گے اوریا مقبول جان تجزیہ کار اور ڈاکٹر اعجاز بٹ تجزیہ کار مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں پروفیسر نعیم مسعود تجزیہ کار اور فضل حسین اعوان تجزیہ کار شامل ہیں۔