واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ہڈ میں فوجی عدالت نے 13ساتھیوں کو قتل کرنے کے جرم میں میجر ندال حسن کو سزائے موت سنا دی۔ 13 اعلیٰ فوجی افسروں پر مشتمل جیوری نے سزائے موت سنانے سے قبل 2 گھنٹے تک اس فیصلے پر صلاح و مشورہ کیا۔ میجر ندال حسن جو امریکی فوجی میں ماہر نفسیات ہیں، کو اگر سزائے موت دی گئی تو یہ 1961ءکے بعد 52 برسوں میں کسی امریکی فوجی کو سزائے موت دینے کا پہلا واقعہ ہو گا۔ میجر ندال حسن جو اعتراف کر چکے ہیں نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکہ کی اسلام مخالف کارروائیوں کے ردعمل میں 2009ءمیں فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کرکے اپنے 13 فوجی ساتھیوں کو مارا اور 31 دوسروں کو شدید زخمی کیا۔ غالب امکان ہے کہ میجر ندال حسن کو زہر کا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلایا جائیگا۔
میجر ندال حسن
”13 فوجی ساتھیوں کا قتل“ امریکی ملٹری کورٹ نے میجر ندال حسن کو سزائے موت سنا دی
”13 فوجی ساتھیوں کا قتل“ امریکی ملٹری کورٹ نے میجر ندال حسن کو سزائے موت سنا دی
Aug 29, 2013