بزرگ عالم دین مولانا محمد اسحاق انتقال کر گئے‘ فتاویٰ آن لائن کے بانی تھے

بزرگ عالم دین مولانا محمد اسحاق انتقال کر گئے‘ فتاویٰ آن لائن کے بانی تھے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کے ممتاز بزرگ عالم دین‘ اتحاد بین المسلمین کے داعی‘ خطیب جامع مسجد کریمیہ جھال خانوآنہ اور فتاویٰ آن لائن کے بانی مولانا محمد اسحاق انتقال کر گئے۔ مرحوم عرصہ دراز سے فتاویٰ آن لائن کے ذریعے احکام دین سے متعلق لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے تھے اور کئی معرکة الآرا کتابوں کے مصنف تھے۔ مولانا محمد اسحاق مرحوم فرقہ وارانہ تعصب سے پاک تھے اور ان کے عقیدت مندوں میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔ مولانا محمد اسحاق کی نماز جنازہ گزشتہ شام کیلاش پارک‘ ملت روڈ‘ ملت ٹا¶ن میں ادا کی گئی۔ اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...