دونوں اےوانوں مےں حکومت پر اپوزےشن حاوی ہو گئی

دونوں اےوانوں مےں حکومت پر اپوزےشن حاوی ہو گئی

 وفاقی کابےنہ کے اجلاس کے باعث پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس شام کو منعقد ہوئے‘ تاخےر سے اجلاس شروع ہونا ہماری پارلےمانی رواےت بن گئی ہے۔ بدھ کو اےک بار حکومت کی جانب سے ملکی و بےن الاقوامی اےشوز پر اپوزےشن کو متحد ہونے کا موقع فراہم کر دےا گیا۔ وزےر داخلہ
چوہدری نثار علی خان کے سوا کوئی وزےر ”فرنٹ فٹ“ پر کھےلنے کے لئے تےا ر نظر نہےں آتا چوہدری نثار علی خان پارلےمنٹ اےک ”جارح“ اپوزےشن لےڈر کی حےثےت سے اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوا چکے ہےں۔ قومی اسمبلی مےں مسلم لےگ (ن) کو واضح اکثرےت حاصل ہے وہاں اس کے لئے کوئی مسئلہ نہےں لےکن اےوان بالا مےں حکومت اقلےت مےں ہے وہاں اکثرےت اپوزےشن بنچوں پر بےٹھی ہے جہاں اپوزےشن جو عددی تعداد مےں اکثرےت مےں ہے وہاں اس نے حکومت کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔ دونوں ایوانوں میں حکومت پر اپوزیشن چھائی رہی۔ اےوان بالا مےں اے اےن پی نے اےک بار پھر خےبر پختونخوا کو کے پی کے لکھنے پر اپنا احتجاج رےکارڈ کراےا۔

ای پیپر دی نیشن