پاکستان زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا‘ منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اتریں گے: مصباح الحق

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ یہ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف 15 برس بعد پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کو 1998ءمیں شیخوپورہ کے مقام پر ہرایا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹےم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرا میچ نئی حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی با¶لرز پہلے میچ میں نئی گیند کے ساتھ اچھی با¶لنگ نہ کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ ہر طرف شور ہو رہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے، اب نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے تو نتائج کو بھی ہضم کیا جائے، نئے کھلاڑیوں سے ایسے نتائج کی توقع کی جانی چاہئے۔ آج منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اُتریں گے قوم مایوس نہ ہو، آئندہ میچز میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی والر نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں کامیابی 2 ماہ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کھیل کھیلا جس کی وجہ سے کامیابی نصیب ہوئی۔ ہمیں اب فیلڈنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میرا مشن بھی زمبابوے کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کو ٹھیک کرنا ہے۔ گذشتہ میچز میں شکست کی وجہ سے ٹیم بہت پیچھے چلی گئی تھی۔ آئندہ میچز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے میچ کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ آج بھی سخت مقابلہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...