کوئٹہ (اے پی اے ) بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام میں ماہی گیروں کی لانچ کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جبکہ چار کو بچالیا گیا ہے۔ بلوچستان فشری کے مطابق گڈانی کے قریب ساحلی علاقے ڈام میں ماہی گیروں کی لانچ کھلے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر تھی کہ تیز ہواﺅں کے باعث الٹ گئی۔ لانچ میں سوار 15 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے۔ قریب گزرنے والی لانچ کے ماہی گیروں نے چار ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا تاہم لاپتہ ہونے والے بارہ ماہی گیر وں کی تلا ش کا کام جاری ہے۔
بلوچستان فشری نے میری ٹائم سیکورٹی سے مدد حاصل کرلی ہے۔
کشتی الٹ گئی