وزیراعظم کو استعفٰی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے: اعتزاز احسن

لاہور (اے پی اے) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے طاہر القادری کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ آئینی اور قانونی تھا۔ مقدمے کے بعد اخلاقی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اگر عمران وزیراعظم بن جاتے ہیں تو کل کو کوئی 50 ہزار لوگ لے کر کہے کہ عمران استعفیٰ دیں، ایسی روایت نہیں ہونی چاہیے۔ ہم بھی مانتے ہیں الیکشن میں بڑی دھاندلی ہوئی تھی۔ طاہر القادری کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ آئینی اور قانونی تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...