اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی کامیاب کوششوں کے نتیجہ میں ڈاکٹر اجمل بازیاب ہو گئے ہیں اور سول سوسائٹی نے فوج کی ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر اجمل 8 ستمبر 2010ء کو یونیورسٹی جاتے ہوئے اغواء ہوگئے تھے اور سکیورٹی فورسز اس وقت سے انہیں تلاش کر رہی تھیں۔
ڈاکٹر اجمل
فورسز نے ڈاکٹر اجمل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا
Aug 29, 2014