بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی کوشش کریں گے

 نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے ساتھ ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایک تاریخ ساز معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ اس سلسلے میں مودی کی ان کے آئندہ دورہ جاپان کے دوران کوشش ہو گی کہ ٹوکیو کے ممکنہ تحفظات کو دور کرتے ہوئے ایک ایسا جوہری معاہدہ ممکن بنا دیا جائے، جس کے بعد جاپان بھارت میں ایٹمی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکے۔ بھارت میں نیوکلیئر انرجی کی منڈی کا حجم 85 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پانچ روزہ سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے کے روز جاپان جائیں گے۔
مودی / خواہش مند

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...