فوج کی مداخلت سے پارلیمنٹ کا ’’محاصرہ‘‘ آج ختم ہونے کا امکان

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء کے محاصرے کی حالت میں منعقد ہوا اگرچہ قومی اسمبلی کا اجلاس 37منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جو مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا  قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین و پالیمنٹ کی بالادستی اور  جمہوریت   کے تحفظ  کا عہد کیا گیا پوری پارلیمنٹ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے  کی وجہ سے  ثابت قدم رہے ۔خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہائوس کے باہر خواجہ آصف اور پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں اس وقت  انتہائی  جذباتی  ہوکر ساتھی  وزراء کے روکنے پر  کہا کہ ’’مجھے بولنے دیں پوری قوم سن رہی ہے‘‘ڈاکٹر طاہر القادری کو اللہ اور رسو لﷺکے واسطے ، عمران خان آپ کی مونچھ بڑی ہماری ہے ہی نہیں ،آپ جیتے ہم ہارے ،جتنی مرضی گالیاں دے لیں ہماری  جگ ہنسائی تو پہلے ہی  بہت ہوچکی ہماری حکومت کو چھوڑیں ریاست کو خطرہ ہے ۔ماڈل ٹاون کے نقصان کو ہم سارے مل کر بھی پورا نہیں کر سکتے عمران خان آپ کے پاس  سیاست کے میدان میںلمبا کیریئر ہے۔ سیاست دانوں کے ’’بے رحمانہ طرز عمل ‘‘ نے فیصلہ کن کردار ادا کرنے  کے فوج کو  موقع دے دیا ہے اس بات کا قوی امکان ہے آج پارلیمنٹ کا ’’محاصرہ‘‘ ختم ہو جائے گا پارلیمنٹ آزادانہ ماحول میں کام کر سکے گی قومی اسمبلی کا اجلاس آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن