ژوب (آئی این پی ) پاکستان افغانستان سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں افغان فورسز نے نائب تحصیلدارسمیت بائیس قبائلی رہنمائوں کو حراست میں لیا۔ ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران کے مطابق ضلع موسیٰ خیل تحصیل زمری پلاسین کے نائب تحصیلدار عبدالسلام زمری قبائلی جرگے کے ساتھ افغان سرحدی علاقے قمردین کاریز گئے تھے ۔