راولپنڈی (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مقامی پولیس کی جانب سے شہری کو نظر بند رکھنے پر ڈی سی او راولپنڈی سے تین روز میں جواب طلب کرلیا۔ افتخار علی قادری نے خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا اس کے بیٹے عمار علی قادری کو 7 اگست کے روز مقامی پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تین روز تک تھانے میں رکھا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
شہری نظربندی کیس، ڈی سی او راولپنڈی سے 3 روز میں جواب طلب
Aug 29, 2014