برسلز (وقار ملک) پاکستان کے سیاسی حالات پر اووریز پاکستانی انتہائی تذبذب اور اضطراب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ فریقین کی طرف سے کچھائو اور تنائو کی وجہ سے ہرشخص پریشان تھا اور اپنی دھرتی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما سید سعید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتا ہے اگر حکومت اپنے اندر لچک پیدا کرے تو پاکستان میں ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا ان کے اپنے دور میں ایف آئی آر درج کرنا پاکستان کے ہر ذی شعور کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ پاکستان میں انصاف اسکی دہلیز پر ملنا شروع ہو گیا ہے۔ یورپی یونین برطانیہ اور امریکہ نے بھی حکومت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اوورسیز پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔