افغان وزارت داخلہ کا 27 مسلح پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کابل (آئی این پی)افغان وزارت داخلہ نے  27 مسلح پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 اگست کو مشرقی پکتیکا سے 27 پاکستانی شہریوں کو اسلحے سمیت  اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چار گاڑیوں میں سوار ہوکر جارہے تھے۔ جس میں ایک فوجی گاڑی بھی شامل ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے قافلے کو افغانستان میں داخل ہونے کے بعد سرحدی پولیس نے روکا اور بعد انھیں مزید تفتیش کے لیے کابل منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن