افسوس لڑنے والے سیاستدانوں کے بجائے دوسروں کی صلح کے محتاج ہوئے : سراج الحق

Aug 29, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے قوم اس بات کی گواہ رہے گی ہم نے ہر کسی کے دروازے پر دستک دی۔ اس موقع پر کوئی منفی ردعمل نہیں دینا چاہئے، ہم نے خلوص نیت کے ساتھ 21 دن محنت کی۔ بحران کے حل کے بعد ہر کسی کو اپنا اپنا حساب کرنا چاہئے۔ افسوس! لڑنے والے سیاستدانوں کے بجائے دوسروں کی صلح کے محتاج ہوئے۔
سراج الحق

مزیدخبریں