66 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کے استعفٰی کی مخالفت کر دی: گیلپ سروے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ سروے میں 66 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو استعفٰی نہیں دینا چاہئے۔ گیلپ سروے میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کو تحلیل کر دینا چاہئے۔ 66 فیصد پاکستانی نواز شریف کے استعفٰی دینے کے خلاف ہیں 33 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ایک فیصد نے کوئی جواب نہی دیا۔ سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو عمران خان وزیراعظم بن سکتے تھے؟ 61 فیصد عوام نے رائے دی کہ پارلیمنٹ کو تحلیل نہیں کرنا چاہئے جبکہ 37 فیصد نے کہا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دینا چاہئے دو فیصد عوام نے پارلیمنٹ کی تحلیل پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس سوال پر کہ کیا عام انتخابات میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا 67 فیصد عوام نے کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، 32 فیصد عوام کی رائے تھی کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا 25 فیصد عوام کی رائے تھی کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے تھے 16 فیصد عوام نے کہا کہ وہ اس سے متعلق نہیں جانتے 59 فیصد عوام کی رائے تھی کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...