تمبولا(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے کے حوالے سے سری لنکن شائقین میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ سری لنکن شائقین اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی سری لنکا جیتے گا۔ جس طرح مہیلا جے وردھنے، پرسنا اور اینجلو میتھیوز کھیل رہے ہیں ون ڈے سیریز بھی ہماری ٹیم ہی جیتے گی۔ سری لنکن شائقین نے میتھیوز کی کپتانی پر بھی بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔