اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ میں ہوں، حکومت ایم کیو ایم سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔ جمعہ کو ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعظم سے جلد ملاقات کر کے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق بات چیت کروں گا اور فاروق ستار کو یقین دلایا کہ حکومت استعفوں سے متعلق معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔ اس کے جواب میں فاروق ستار نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی بننے پر استعفے واپس لینے کی درخواست دیں گے۔
فاروق ستار کو فون، حکومت معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے: فضل الرحمن
Aug 29, 2015