جہلم (نوائے وقت رپورٹ) جہلم کے عطار گائوں میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر دیہاتیوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے 6 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کے نتیجے میں رونما ہوا۔ گجرات پولیس سادہ لباس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے عطار گئی تھی۔ مقامی افراد نے غلط فہمی پر سادہ لباس پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔