غیرت کے نام پر بھائی نے سڑک کنارے 14 سالہ بہن کا گلا کاٹ ڈالا، ملزم گرفتار

Aug 29, 2015

میاں چنوں (نامہ نگار) غیرت کے نام پر حقیقی بھائی نے اپنی 14 سالہ بہن کا سڑک کنارے گلا کاٹ دیا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ نواحی گاؤں چک126 پندرہ ایل نمبر 1 کے کاشف نے 14 سالہ بہن سعدیہ بی بی کو تلمبہ بائی پاس کے کنارے میاں چنوں کولڈ سٹور کے قریب چھریوں کے پے در پے وار کر کے ذبخ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنی بہن کو بدچلنی کی وجہ سے قتل کیا ہے۔

مزیدخبریں