ساہوکا/ اوکاڑہ/ پاکپتن/ جھنگ/ دیپالپور/چشتیاں (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) ساہوکا، اوکاڑہ، پاکپتن، جھنگ میں 2 بچوں، لڑکے اور لڑکی سمیت 2 خواتین سے زیادتی کی گئی ۔ساہوکا 8 سالہ سلمان بال کٹوانے کیلئے حمام میں گیا تو حجام نے حبیب اللہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اختر ٹائون حویلی لکھا کے رہائشی احمد حسن نے پولیس کو درخواست دی ملزم عابد شاہ نے اس کے چھوٹے بھائی محمد حسین کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکپتن میں گائوں 69/EB کے محمد اسلم کا گیارہ سالہ بیٹا محمد اسد گھر سے ماچس لینے نکلا نوجوان محبوب نے پکڑ کر ساتھی کی مدد سے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ میں اوباش یوسف نے مبینہ طور پر مسماۃ (س۔ب) سے زیادتی کی۔موضع کوٹ عیسیٰ والا کی مسماۃ (س۔ب) نے پولیس کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے گذشتہ روز یوسف نے مبینہ طور پر بے آبرو کر دیا۔ چشتیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 170 مراد میں تین مسلح نوجوانوں نے گاؤں کی لڑکی (الف) سے زیادتی کی اور نوجوان نے موبائل فون کے ذریعے فلم بنا ڈالی۔ ڈاہرانوالہ پولیس کے مطابق (الف) اپنے گھر جا رہی تھی نوجوان عبدالغفار، اللہ دتہ، محمد دلشاد پسٹل کی نوک پر بیٹھک میں لے گئے اور زیادتی کر ڈالی نوید موبائل پر فلم بناتا رہا۔ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔دیپال پور میں کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والے ٹرانسپورٹر عطاء اللہ شاہ گجر کو پولیس تھانہ حویلی لکھا نے گرفتار کر لیا۔ اعدالت میں دائر رٹ پٹیشن میں ملزم نے اپنے جرم کا خود ہی اعتراف کر لیا۔ بااثر ملزم کوقانونی گرفت سے بچانے کے لئے مقامی با اثر شخصیات پولیس پر دبائو ڈالنے میں مصروف ہے۔ پولیس تھانہ حویلی لکھا نے 27اگست کو عطاء اللہ کے خلاف مسمی احمد حسن سکنہ اسلام نگر اختر ٹائون حویلی لکھا کی مدعیت میں اس کے کمسن چھوٹے بھائی محمد حسین کے ساتھ زیادتی کے الزام کے تحت مقدمہ کرکے گزشتہ شام مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ حویلی لکھا نے ہی ایک شہری محمد سلیم کے 12سالہ بیٹے اضرار حسین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں مقدمہ نمبر 445/15 بجرم 377ت پ درج کیا تھا۔ علاوہ ازیں خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقہ نئی آبادی ڈھوک ٹھٹیال میں بچے سے زیادتی اور تصاویر بنانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔