عمران ضمنی انتخابات سے فرار کیلئے دوبارہ دھرنے کی باتیں کررہے ہیں: لیگی رہنما

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خرم دستگیر، محمد زبیر، دانیال عزیز، طاہرہ اورنگزیب اور فائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پی کے میں اپنی ناکامی چھپانے اور ضمنی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے دوبارہ دھر نے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن عوام ان کے دھرنے کو اسی طرح مستردکر دیں گے جس طرح پہلے مسترد کر دیا تھا۔ خیبرپی کے میں تاریخ کی سب سے بڑی کر پشن کی جارہی ہے لیکن عمران خان الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف ایک بار پھر وہی روش اختیار کرنے جا رہی ہے جو دھرنے کے موقع پر اختیار کیا تھا۔ وہ الزام تراشی کی سیاست کے ذریعے سنگین صورتحال پیدا کرنے چاہتے ہیں ٹی وی پرارکان پارلیمنٹ کو’’بے غیرت‘‘ کہنے پرقومی اسمبلی میںعمران خان کی خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئینی جمہوری اور منتخب اداروں کے کھنڈر پر اپنے اقتدار کا محل تعمیر کرنا چاہتی ہے، یہ نہیں ہوگا۔ کرپشن کے حوالے سے خیبر پی کے مچائے جانے والے غدر کے حوالے سے دو ہفتوں میں جواب نہ دیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کا آئینی و قانونی طریقہ کار موجود ہے، سپریم جوڈیشل کمیشن سے رجوع کیا جائے صوبہ خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات انہی کمیشن اراکین کی نگرانی میں ہوں گے اس وقت تو کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا اب پنجاب کے بلدیاتی انتخاب سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے اس طرح کے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ2013ء کے انتخابات پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ پتھر پر لکیر بن چکی ہے۔ دانیال عزیز نے ایک بار پھر اپنے اس الزام کو دہرایا کہ سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل خیبر پی کے میں جاری ہے 38کروڑ روپے سٹاک مارکیٹ میں سٹے میں لگا دیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...