فائنل رائونڈ ہونیوالا ہے، دھرنے کے اثرات ظاہر ہوکر رہیں گے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سپین کے شہر بارسلونا میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں، کارکنان اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دھرنے کے اثرات ظاہر ہوکر رہیں گے۔ فائنل رائونڈ شروع ہونے والا ہے۔ قومی خزانہ لوٹنے والی نام نہاد عوامی لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ عوام دہشت گردی اور کرپشن نامنظور کا نعرہ لگاتے ہوئے لٹیروں اور اس لٹیرے نظام کے خلاف اکٹھے ہوجائیں۔ جنوری 2013ء میں غیر آئینی الیکشن کمشن کے خلاف لانگ مارچ کیا تھا، آج ساری جماعتیں اسی الیکشن کمشن کے خلاف چیخ و پکار کررہی ہیں۔ وہ بارسلونا میں فروغ امن نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پسندیدہ فیصلہ نہ دینے پر حکمرانوں کی طرف سے ٹربیونل کے جج کو دھمکایا گیا اس کی کردار کشی کی گئی، کیا اسے جمہوریت اور شرافت کی سیاست کہتے ہیں؟ اسی لئے ہم نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں کی۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر قائم ہونے والے جوڈیشل کمشن کے جج کو بھی پسند کی رپورٹ نہ دینے پر دھمکایا گیا اور اس کی کردار کشی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف نہیں ملا۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ملکی ادارے ماڈل ٹائون کے ملزموں کوانصاف کے کٹہرے میں کب کھڑا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...