پرنسپل ایچی سن کالج تعیناتی کیس، فریقین نے مصالحتی معاہدہ ہائیکورٹ پیش کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل ایچی سن کالج آغا غضنفر تعیناتی کیس میں حکم امتناعی ختم کرانے کیلئے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی۔ فریقین نے مصالحتی معاہدہ عدالت میں پیش کیا۔ معاہدے کے مطابق آغا غضنفر پرنسپل ایچی سن کالج کی حاصل مراعات گھر، گاڑی وغیرہ استعمال کر سکیں گے مگر وہ کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے جبکہ ان کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ گورنر پنجاب کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا۔ گزشتہ روز جسٹس مامون الرشید شیخ نے پرنسپل ایچی سن کالج آغا غضنفر کی تعیناتی کیس میں حکم امتناعی کو ختم کرانے کے لئے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی درخواست کی سماعت چیمبر میں کی۔ اس سے قبل فاضل عدالت نے معاملے کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت بند کمرے میں منتقل کر دی۔ بند کمرے میں سماعت ہونے کے بعد عدالت نے فریقین کو مصالحت کا موقع دیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت پر فریقین نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 30 اگست تک آغا غضنفر پرنسپل ایچی سن کالج کی حاصل مراعات گھر، گاڑی وغیرہ استعمال کر سکیں گے مگر وہ کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے جس پر فاضل عدالت نے کیس پر مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...