نئی حلقہ بندیوں کیخلاف 25 درخواستوں پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا

Aug 29, 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر پچیس درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمشن سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ نئی ڈی لیمیٹیشن افسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں سماعت کا موقع فراہم نہیں کیا اور یکطرفہ طور پر دونوں حلقوں کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر دی۔ پرانی یونین کونسلوں کی جغرافیائی حیثیت کو قانونی تقاضوں اور عوامی سماعت کے بغیر تبدیل کر دیا گیا جس سے ایک ہی خاندان کئی یونین کونسلوں میں بٹ گئے۔ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے آبادی کے تناسب اور یونین کونسلوں کے وسائل اور مسائل کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا۔

مزیدخبریں