لاہور (آئی این پی) الیکشن کمشن نے ٹربیونلز کیلئے 3 نئے ججوں کے نام مانگ لئے، الیکشن کمشن نے مراسلہ لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمشن نے ٹربیونلز کیلئے تین نئے ججوں کے نام مانگ لئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے تین ججوں کی مدت میں توسیع نہیں کی تھی، توسیع نہ ملنے والے ججوں میں کاظم ملک، جاوید رشید اور رانا زاہد شامل ہیں۔ الیکشن کمشن نے مراسلہ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔